ابنا: پریس ٹی وی كے حوالے سے نقل كیا ہے كہ پاكستان كے شہر كراچی میں مقيم روہينگيائی مسلمانوں نے مظاہروں كے ذريعے برمی مسلمانوں پر جاری ظلم و بربريت كے خلاف شديد غم وغصے كا اظہار كيا ہے ۔۵ اپريل كو منعقد ہونے والے ان مظاہروں كے دوران مظاہرين نے برمی مسلمانوں كے قتل عام می مبينہ طور پر ملوث ميانمار حكومت كی پرزور مذمت كی اور بين الاقوامی اداروں سے مسلمانوں كا قتل عام ركوانے كے لیے فوری اقدام كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔واضح رہے كہ برما میں تقريبا ۸ لاكھ سے زائد روہينگيائی مسلمان اس ملك كی متعصبانہ سياسی پاليسيوں كی وجہ سے عام شہری حقوق سے محروم ہیں یہی امتيازی سلوك اور محروميت بوديوں كی جانب سے مسلمانوں كے وحشيانہ قتل عام اور انسانيت سوز جرائم كا سبب بن رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406844
پاكستان كے شہر كراچی میں مقيم روہينگيائی مسلمانوں نے مظاہروں كے ذريعے برمی مسلمانوں پر جاری ظلم و بربريت كے خلاف شديد غم وغصے كا اظہار كيا ہے ۔